مبارکباد

ڈاکٹر محمد ضیاء الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر وٹرنری ایریا ہاسپٹل آرمور کو ان کی نمایاں خدمات پر جشن یوم جمہوریہ تقریب میں ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کے ہاتھوں توصیف نامہ سے نوازا گیا

ڈاکٹر محمد ضیاء الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر وٹرنری ایریا ہاسپٹل آرمور کو ان کی نمایاں خدمات پر جشن یوم جمہوریہ تقریب میں ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کے ہاتھوں توصیف نامہ سے نوازا گیا

 

ظام آباد 26/ (اردو لیکس )74 ویں جشن یوم جمہوریہ تقریب کے موقع ضلع کلکٹر سی نارائن اور ڈسٹرکٹ سیشن جج سنیتا کنچالہ نے ڈاکٹر محمد ضیاء الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایریا وٹرنری ہاسپٹل آرمور ضلع نظام آباد کو ان کی بہترین خدمات و نمایاں کارکردگی پر انہیں توصیف نامہ اسناد پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ محمد ضیاء الدین گذشتہ 22 سال سے بحیثیت وٹرنری سرجن نرمل میں خدمات انجام دینے کے بعد گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر آرمور میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مختلف مقامات کے پرائمری سنٹر سے مشکل کیسس آرمور منتقل کئے جانے پر انہوں نے سرجریز کے ذریعہ کامیابی سے ہمکنار کیا۔ محمد ضیاء الدین کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے توصیف نامہ پیش کئے جانے پر ان کے والدین،رشتہ دار، دوست احباب، محکمہ وٹرنری کے اسٹاف اور محمد یوسف الدین خان جرنلسٹ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button