مبارکباد

محمد عبدالمعید فاروقی جونیئر اسسٹنٹ محکمہ پنچایت راج کو نمایاں خدمات پر یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر ضلع کلکٹر کے ہاتھوں توصیف نامہ دیا گیا

نظام آباد 26/ جنوری (اردو لیکس) 74 ویں جشن یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفسیس کامپلکس نظام آباد میں منعقدہ پروگرام میں ضلع کلکٹر سی نارائین ریڈی، ضلع جج سنیتا کے ہاتھوں نمایاں خدمات پر جونیر اسسٹنٹ محکمہ پنچایت راج ایم پی پی نظام آباد محمد عبدالمعید فاروقی( عادل ) فرزند جناب محمد عبدالماجد فاروقی اقبال مرحوم اسکول اسسٹنٹ نظام آباد کو توصیف نامہ سے نوازا گیا۔محکمہ پنچایت راج میں اعلی عہدیداروں کی جانب سے تفویض کردہ کاموں کی بحسن و خوبی انجام دہی کے اعتراف میں انہیں توصیف نامہ سے نوازا گیا۔اس موقع صدرنشین ضلع پریشد وٹھل راؤ، سی ای او ضلع پریشد گووند نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محمد عبدالمعید فاروقی کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے توصیف نامہ پیش کرنے پر دوست احباب ساتھی ملازمین، ارکان خاندان نے مبارکباد پیش کی۔ محمد عبدالمعید فاروقی سنئیر صحافی محمد عبدالمقیت فاروقی نمائندہ اعتماد نظام آباد کے حقیقی بھتیجے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button