انٹر نیشنل

اسرائیل کو خوراک اور تیل بند کردینے مسلم ممالک سے آیت اللہ خامنہ ای کا مطالبہ

حیدرآباد _ یکم نومبر ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ میں شدت پیدا ہو گئی ہے جس کے پیش نظر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو خوراک اور تیل کی برآمد بند کریں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "اس جنگ میں فلسطینی ہی حتمی فاتح ہیں، اور ان کی فتح زیادہ دور نہیں ہے،” آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے صبر کے ساتھ اسرائیلی انارکی کا مقابلہ کیا اور پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔

اس کا ثبوت یہ ہے کہ برطانیہ، فرانس اور امریکہ جیسے مغربی ممالک میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف عوام کے نعرے لگیں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دوسرے طلباء کو بھی ان طلباء سے تحریک حاصل کرنی چاہئے جنہوں نے 4 نومبر 1979 کو ایران میں اسلامی انقلاب کا بیج بویا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button