گیان واپی مسجد کے مقام پر بابا وشو ناتھ کا مندر تعمیر کیا جائے گا:چیف منسٹر آسام
نئی دہلی: آسام کے چیف منسٹرہیمنا بسوا سرما نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اگر 400 سے زائد نشستیں حاصل کرتی ہے تو متھرا میں کرشن جنم بھومی پر مندرتعمیر کیا جائے گا۔ انھوں نے مشرقی دہلی میں بی جے پی کے امیدوار ہرش ملہوترا کی حمایت میں دہلی کے لکشمی نگر میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔
انھوں نے کہا کہ بی جے پی 400 کے پار جائے گی تو متھرا میں کرشن جم بھومی پر مندر تعمیر کیا جائے گا اور کاشی میں گیانواپی مسجد کے مقام پر بابا وشو ناتھ کا مندرتعمیر ہوگا۔ چیف منسٹر آسام نے مزید کہا کہ بی جے پی نے ایودھیا میں عالیشان رام مندر تعمیر کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے اس لئے اس مرتبہ بڑی جیت ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے قائدین کی جانب سے چار مرحلوں کی پولنگ کے بعد اب اگلے مرحلہ میں جن مقامات پر ووٹنگ ہونے والی ہے وہاں انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔