مبارکباد

کرناٹک کے انتخابی نتائج تلنگانہ میں بھی برآمد ہوں گے : جناب محمد محمود قریشی صدر میناریٹی سیل کانگریس نارائن پیٹ

نارائن پیٹ: 13 مئی (اردو لیکس) جناب محمد محمود قریشی صدر میناریٹی سیل کانگریس نارائن پیٹ ضلع نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ کرناٹک انتخابات میں کانگریس پارٹی نے شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اور ضلع نارائن پیٹ کے کانگریس قائدین میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک کی جیت کے ساتھ ہی تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی برسر اقتدار آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک کی عوام نے ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر کانگریس پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کرناٹک کے الیکشن میں کانگریس کے سبھی نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button