انٹر نیشنل

آئندہ 5 سال میں ہوسکتی ہے ریکارڈ گرمی: اقوام متحدہ

نئی دہلی: اقوام متحدہ کی ماحولیات سے متعلق تنظیم ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ پانچ سال ریکارڈ گرم ترین ہونے کا امکان ہے۔ ڈبلیو ایم او نے بتایا کہ اس بات کا 98 فیصد خدشہ ہے کہ اگلے پانچ برس میں سے کم از کم ایک سال اور مجموعی طورپر پانچ سال کا عرصہ ریکارڈ طورپر سب سے زیادہ گرم ہو گا۔ اس کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرین ہاوس گیسوں اور قدرتی موسمیاتی عمل، ایل نینو، کا مشترکہ اثر سال 2023 سے سال2027 تک درجہ حرارت میں اضافے کا سبب ہوگا۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل پیٹری ٹالاس کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ایک گرم ایل نینو پیدا ہونے کی توقع ہے اور یہ انسانوں کے ذریعہ پیدا کردہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ مل کر عالمی درجہ حرارت کو ایک نامعلوم صورت حال میں دھکیل دے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button