نیشنل

وندے ماترم نہ پڑھنے پر مجلسی کونسلرس پر بی جے پی کونسلروں کا حملہ _ میرٹھ میونسپل کارپوریشن کی حلف برداری تقریب میں ہنگامہ ، بی جے پی کونسلرس گرفتار

لکھنو _ 27 مئی ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے میرٹھ میونسپل کارپوریشن کی حلف برداری تقریب میں وندے ماترم کے گیت کے احترام میں نشستوں سے اٹھ کر کھڑے نہ ہونے پر بی جے پی کے دو کونسلروں نے مجلسی قائدین پر حملہ کردیا۔ جس پر پولیس نے بی جے پی کے تین کونسلروں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین کونسلروں کو میرٹھ میں نو منتخب میئر اور کونسلروں کی حلف برداری تقریب کے موقع پر  وندے ماترم گیت  کے احترام کے مسلہ پر مجلس  کے مقامی قائدین کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر یوگیندر سنگھ نے کہا کہ پولیس نے جمعہ کی رات مجلسی کونسلر کے شوہر دلشاد سیفی کی شکایت کی بنیاد پر بی جے پی کونسلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا،

 

تقریب کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب مجلس کے کونسلروں نے وندے ماترم گانے سے انکار کردیا۔جس پر برہم بی جے پی کے کونسلروں نے دلشاد سیفی اور دیگر پر حملہ کردیا۔جائے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے ارکان کو الگ کیا اور حالات کو قابو میں کیا۔

 

سیفی کی شکایت کے سلسلے میں، بی جے پی کے تین کونسلروں – راجیو کالے، اتم سینی اور کویتا راہی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 (فساد)، 323 (رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانا)، 352 (حملہ یا مجرمانہ طاقت) اور کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سول لائنز کے سرکل آفیسر اروند چورسیا نے بتایا کہ شکایت پر 506 (مجرمانہ دھمکی)۔ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور انھیں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button