جرائم و حادثات

4 سالہ بچے کو رشتہ دار نے کنویں میں پھینک کر قتل کردیا، ضلع جنگاوں میں واردات

جنگاوں: ریاست تلنگانہ کے جنگاوں سے دو روز قبل لاپتہ چارسال کے بچہ کی آج نعش دستیاب ہوئی۔ شبیرنامی کمسن لڑکا جو کوڑا کنڈلہ سے لاپتہ ہوگیا تھا اس کی نعش ایک زرعی کنویں سے دستیاب ہوئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہواکہ لڑکے کو اس کے قریبی رشتہ دار نے لے جاکرکنویں میں پھینک دیا ہے۔ لڑکے کی گمشدگی کے بعد پولیس نے جب تحقیقات کا آغاز کیا تو لڑکے کا رشتہ دارمحبوب فرارہوگیا تھا جس پرپولیس کو اس پرشبہ ہوگیا۔ اسے ضلع سوریہ پیٹ میں حراست میں لیا گیا اوراس نے وہ مقام بتایا جہاں لڑکے کی نعش موجود تھی۔ قتل کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button