جنرل نیوز

اردو صحافیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت۔دسویں سالانہ اجلاس اوربہترین صحافی ایوارڈز تقریب میں تمام اضلاع اور منڈلوں کے صحافیوں سے شرکت سینئر صحافی شفیق احمد اطہر کی دردمندانہ اپیل

کریمنگر 6/نومبر(اسٹاف رپورٹر شفیق احمد اطہر):- سنیئر صحافی۔شاعر۔و سرپرست اعلی۔ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جے۔یو۔عادل اباد شفیق احمد اطہر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں متحدہ ضلع عادل اباد۔اور متحدہ ضلع کریمنگر کے صحافیوں سے درد مندانہ اپیل کی کہ

 

ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جے۔یو کی جانب سے 11/ نومبر کو منعقدشدنی دسویں اجلاس وبہترین صحافی ایوارُز تقریب میں شرکت فرماتے ہوے اس تقریب کو کامیاب بنائیں۔چونکہ اتحاد زندگی ہے۔اور انتشار موت ہے۔چنانچہ جوق در جوق شرکت کرتے ہوے اپنے اتحاد کا واضح ثبوت پیش کریں۔انھوں نے مزید کہاکہ یہ تقریب محیض ایوارڈز کی تقسیم تک محدود نہیں رہے گی

 

بلکہ اردو صحافیوں کا ایک مشترکہ پلاٹ فارم پر جمع ہونے،باہمی روابط کو فروغ دینے ، پیشہ وارانہ مسائل پر تبادلہ خیال کرنےاور صحافتی برداری میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام عام کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔انھوں نے کہاکہ اردو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ،پیشہ وارانہ مسائل کے حل اور اردو صحافت کی ترقی و ترویج کے لیئے تمام صحافیوں کا متحد ہوکرجد و جہد کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

 

انھوں نے امید ظاہر کی کہ ریاست بھر کے اردو صحافیوں کی بھرپور شرکت اس تقریب کواتحاد و یکجہتی کی مثالی تقریب بناےگی۔اور اردو صحافت کے روشن مستقبل،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلییئے ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔اور اس پر اٹر ۔تاریخی۔یادگار تقریب کو مستقبل کا مورخ اپنے سنہرے الفاظ سے تاریخ رقم کرے گا۔انشا اللہ تعالی۔تمام صحافیوں سے شرکت کی

 

اپیل کی کرتے ہوے اللہ سے دعا گو ہوے کہ وہ اس تقریب کو کامیاب و کامران کرے۔آمین ثمہ امین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button