انٹر نیشنل

یہ جشن منانے کا دن ہے، نتن یاہو کو جھٹکہ لگنے پر کاکروچ جنتا پارٹی کا اظہار مسرت

نئی دہلی: اسرائیل کی سیاست میں بنجامن نیتن یاہو کو جھٹکا لگنے کی خبروں کے درمیان کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان سورَو داس نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اسے جشن منانے کا دن قرار دیا۔

 

سی جے پی کے ترجمان سورَو داس نے اپنی پوسٹ میں غزہ اور فلسطین میں جاں بحق ہونے والے افراد کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے لکھا ’’یہ جشن منانے کا دن ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان تمام لوگوں کو یاد کرنے کا بھی دن ہے جنہوں نے غزہ اور فلسطین میں نسل کشی کرنے والے کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوائیں۔‘‘

 

انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ یہ معاملہ آگے بڑھے گا اور بنجامن نیتن یاہو کو بھی اسی طرح یا اس سے زیادہ بدتر انجام کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ انہوں نے بے گناہ لوگوں کے ساتھ کیا ہے۔سورَو داس نے اپنی پوسٹ میں لکھا’’کیا خوشی منانے کا دن ہے!

 

یہ ان تمام لوگوں کو یاد کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے غزہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے والے کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوائیں۔امید ہے کہ یہ معاملہ آگے بڑھے گا اور بنجامن نیتن یاہو کو بالآخر اس سے بھی بدتر انجام کا سامنا کرنا پڑے گا جو انہوں نے بے گناہ لوگوں پر مسلط کیا تھا۔‘‘

 

واضح رہے کہ اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد کسی بھی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ تاہم حکومت سازی کے لیے ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کے معاملے میں گادی آئزن کوٹ کو 67 ارکان کی تائید حاصل ہوئی ہے

 

جبکہ بنجامن نیتن یاہو کو صرف 46 ارکان کی حمایت ملی ہے۔اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ 8 نومبر کو فیصلہ کریں گے کہ حکومت تشکیل دینے کے لیے کس امیدوار کو مدعو کیا جائے۔اسرائیل کے انتخابات میں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوئی جس کے باعث اتحادی جماعتوں کے درمیان بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

 

اس صورتحال میں اپوزیشن جماعت یاشار کے رہنما گادی آئزن کوٹ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے نظر آرہے ہیں۔ انہیں نیتن یاہو کے 46 ارکان کے مقابلے میں نیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔سیاسی

 

جماعتوں اور صدر آئزک ہرزوگ کے درمیان بات چیت کے بعد آئزن کوٹ کو زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ کی تائید حاصل ہوئی ہے۔ اسرائیلی صدر اتوار، 8 نومبر کو اعلان کریں گے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے کس رکن پارلیمنٹ کو مدعو کریں گے۔اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق

 

گادی آئزن کوٹ کو وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے مقابلے میں زیادہ ارکان کی سفارشات اور حمایت حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button