انٹر نیشنل

حوثیوں کے مطالبات: سعودی عرب نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تردید کر دی

کے این واصف

امریکی اخبار “وال اسٹریٹ جنرل” کے حوالے سے آج ایک خبر وائرل ہوئی کہ حوثیون نے حملے روکنے کے لیے سعودی عرب سے ایک بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ مگر سعودی وزارت خارجہ کے ایک آفیشل نے آج وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ایک رپورٹ کی پوری طرح تردید کی ہے

 

جس میں دعوی کیا گیا کہ یمن کی حوثی ملیشیا نے دشمنی ختم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے 51 ارب ڈالر اور اسے ملک کا حکمراں تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی کے نائب وزیر رائد کریملی نے کہا اس رپورٹ کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

 

ان دعوؤں کو اخبار کے رائٹرز یا ان کے مبینہ ذرائع کی من گھڑت کہانی قرار دیا۔انہوں نے حوثیوں پر یمن کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے، اس کے عوام کو بھوک کا شکار بنانے، ملک کو ایسے تنازعات اور ایجنڈوں کی طرف دھکیلنے کا الزام لگایا جو یمن کے مفاد میں نہیں تھا۔

 

انہوں نے حوثی ملیشیا پر بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے ساتھ شہری اور اقتصادی تنصبات کو نشانہ بنانے اور امن کوششوں کو مسترد کرنے کا بھی الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button