جرائم و حادثات

شادی کے بغیر ساتھ رہنے والی لڑکی کا نوجوان نے کردیا قتل۔ بنگالورو میں واردات

بنگالورو: شادی کے بغیر ساتھ رہنے والی لیو ان پارٹنر کو ایک شخص نے پریشر کو کر سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں پیش آیا ۔29 سالہ ویشنو نامی شخص تعلق کیرالا سے بتایا گیا ہے۔

 

 

وہ گزشتہ دو سال سے بنگلور میں مقیم ہے اس کی کالج کے دور سے ہی دیوی نامی میں لڑکی سے ملاقات تھی۔ وہ بنگلور کی ایک خانگی کمپنی میں ملازم تھا اور دیوی کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔ وہ ایک ہی مکان میں رہا کرتے تھے۔ ان دونوں کے درمیان کل کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ویشنو نے پریشر کوکر سے حملہ کر کے دیوی کا قتل کر دیا۔

 

 

دیوی کی بہن نے حسب معمول اپنی بہن سے فون پر رابطہ قائم کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا جس پر اس نے پڑوسیوں کو فون کر کے تفصیلات حاصل کرنے کی اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی اور جا کر دیکھنے تک خاتون کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔

 

 

قتل کے بعد ویشنو فرار ہو گیا تھا پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ کے حالیہ دنوں میں شادی کے بغیر ساتھ رہنے والے جوڑوں میں ہوئے جھگڑوں کے بعد قتل کی وارداتیں پیش آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button