نیشنل

نفرت انگیز تقریرمعاملہ _ میں نے ڈی ایم انجنیا سنگھ کے دباؤ میں آکر اعظم خان کے خلاف درج کروائی تھی شکایت۔ شکایت کنندہ کا سنسنی خیز انکشاف

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل نفرت انگیز تقریر کیس میں مقدمہ درج کرنے والے شخص نے یہ کہتے ہوئے اپنی شکایت واپس لے لی ہے کہ میں نے یہ شکایت ڈی ایم انجنیا سنگھ کے دباؤ میں کی تھی۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج امیت ویر سنگھ نے شکایت کنندہ انپ کمار چوہان کا بیان ریکارڈ کیا اور زیریں عدالت کے اس فیصلے کو پلٹ دیا جس میں ایس پی لیڈر کو 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

عدالت نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ اعظم خان نے کوئی فرقہ وارانہ بیان نہیں دیا اور نہ ہی ان کا بیان تشدد کو بھڑکانے والا تھا۔ ایس پی لیڈر کے خلاف شکایت درج کرانے والے انیل کمار چوہان نے کہا کہ انہوں نے یہ شکایت ضلع ڈی ایم انجنیا سنگھ کے دباؤ میں درج کرائی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے یہ بھی پایا کہ ڈی ایم انجنیا سنگھ اور اعظم خاندان کے تعلقات ناخشگوارتھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button