تلنگانہ

سید عظمت اللہ حسینی ، تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب

حیدرآباد _ 16 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ وقف بورڈ کے چیرمین کی حیثیت سے سید عظمت اللہ حسینی کا انتخاب عمل میں آیا ہے گزشتہ ہفتہ وقف بورڈ کی تشکیل جدید کے سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جی اوایم ایس نمبر 4 جاری کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر سید عظمت اللہ حسینی کو رکن تلنگانہ وقف بورڈ مقرر کیا تھا

 

اور آج بورڈ کے اجلاس میں تمام ممبرس نے سید عظمت اللہ حسینی کو تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر متفقہ طور پر منتخب کرلیا ۔ عظمت اللہ حسینی کا شمار کانگریس کے سینئر لیڈر میں ہوتا ہے وہ کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر رح چکے ہیں اور یوتھ کانگریس میں بھی کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ تلنگانہ پی سی سی میں بھی کئی عہدوں پر فائز رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button