جرائم و حادثات

شوہرنے تحفہ میں دیا مہنگا فون، بیوی نے کرلی خودکشی۔ جانئیے وجہہ

نئی دہلی: ایک شوہرنے اپنی بیوی کو قیمتی فون تحفہ میں دیا لیکن بیوی کو جب پتہ چلا کہ اسکے شوہرنے انسٹالمنٹ پرفون خریدا ہے تو اس نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست اڈیشہ کے ملکان گیری ضلع مِں پیش آیا۔ جوتی منڈل اورکنہیا کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد شوہرنے اپنی بیوی نے مہنگا سیل فون تحفہ میں دیا۔ اس نے یہ فون اقساط پرخریدا تھا جبکہ بیوی کو اس بات کا پتہ نہیں تھا، اقساط ختم ہونے کے بعد فینانس کمپنی کے ذمہ دار، ان کے گھردستخط لینے کیلئے پہنچے، بیوی کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا کہ اسکے شوہرنے اس کیلئے اقساط پرفون خریدا تھا تووہ برہم ہوگئی۔ شوہربیوی کے درمیان اس مسئلہ پرجھگڑا ہوا اوراس کے بعد شوہرکے سامنے ہی بیوی نے کیڑے ماردوا پی کرخودکشی کرلی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button