“لڑکا شادی کیلئے تیار نہ ہوا، لڑکی نے اغوا کروالیا”۔ ہوئی “عورت مرد کے شانہ بشانہ”
ریاض ۔ کے این واصف
آج کے اخبارات میں ایک عجیب و غریب بلکہ قدرے چونکا دینے والی خبر شائع ہوئی کہ ایک لڑکی نے لڑکے کا اغوا کروا لیا۔ تفصیلات یوں تھیں کہ تریشا نامی ایک لڑکی نے پرناؤ نامی لڑکے کو کرائے کے غنڈوں کے ذریعہ اغوا کرواکر کہیں قید کردیا۔ بتایا گیا کہ پرناؤ سافٹ ویر انجینئر ہے اور کسی ٹی وی چینل کا جذوقتی اینکر بھی ہے۔ جبکہ تریشا اسٹار کمپنیوں کی ایم ڈی ہے۔
تریشا نے پرناؤ کا پروفائیل کسی شادی کی ویب سائٹ پر دیکھا۔ اور اسے یکطرفہ عشق ہوگیا۔ اس نے لڑکے سے کسی طرح رابطہ کیا اور شادی کا ارادہ ظاہر کیا۔ اور لڑکے کے انکار پر اس کا لڑکے کا اغوا کروالیا۔ یہ شاید اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔
خیر اب یہ معاملہ “خانہ” سے “تھانہ” پہنچ گیا۔ کون قصوروار ہے یہ پولیس یا عدالت ثابت کرے گی۔ اب تک اغوا کرنے کا کام لڑکے کیا کرتے تھے مگر اب لڑکی نے ثابت کردیا کہ “عورت، مرد کے شانہ بشانہ” ہے۔