اسپشل اسٹوری

ایک کیلو مٹن خریدنے پرآدھا کیلو چکن فری۔ جگتیال میں بمپرآفر

جگتیال: تہواروں کے مواقع پر بہت سی دکانوں پرایک کے ساتھ فری کا آفردیا جاتا ہے تاکہ گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جا سکے۔ کپڑوں، سیل فونس، جوتے، الکٹرانکس شورومس میں خصوصی پیشکش دی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ایک کیلو مٹن خریدنے پر آدھا کیلو چکن فری دیا جارہا ہے۔ جگتیال کے میٹھے پانی کی باولی علاقے میں ایک مٹن شاپ کے مالک کی طرف سے دی گئی پیشکش کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ جانتے ہیں اس مٹن شاپ کا آفر
اگر آپ 10 کلو مٹن لیں تو 5 کلو چکن مفت ہے۔
اگر آپ 5 کلو مٹن لیں تو 2.5 کلو چکن مفت ہے۔
اگر آپ 3 کلو مٹن لیں تو 1.5 کلو چکن مفت ہے۔
اگر آپ 1 کلو مٹن لیں تو 500 گرام چکن مفت ہے۔
اگر آپ 500 گرام مٹن لیں تو 250 گرام چکن مفت ملے گا۔یہ پیشکش کسی تہوار کے دن نہیں ہے بلکہ یہ پیشکش سال بھر میں ہر روز دستیاب ہے۔ ہفتہ میں دو دن یعنی ہفتہ اورپیرکو دکان بند رہتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button