انٹر نیشنل

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش _ کاریں پانی میں بہہ گئیں ، اسکولوں اور دفاتر بند

حیدرآباد _ 2 مئی ( اردولیکس ڈیسک) دبئی، ابوظبی اور سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں  طوفانی بارش  کے نتیجے میں شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی علاقے بھی پانی  سے بھر گئیں۔

سعودی عرب میں ریاض، الخرج، القصیم، بریدہ، دمام،الخبر،  الاحساء،الجبیل اور دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں  کئی شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاس  پانی میں ڈوب گئے۔جب کہ گاڑیاں پانی  میں بہہ گئیں۔ مسجد نبوی میں پانی داخل ہوا ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق   طوفانی بارش کے  نتیجے میں سعودی عرب کے  شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی علاقے بھی بارش کے پانی سے  بھر گئی ہیں،  بارش کا پانی کئی دکان اور مالس میں داخل ہوگیا   کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہروں  دمام اور الخبر میں بارش کے باعث بلدیہ نے تمام انڈر پاس اور پل بند کردیے  جب کہ  عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
طوفانی  بارش کی وجہ سے سعودی محکمہ موسمیات اور ٹریفک پولیس نے کہا کہ  اگلے دو روز تک موسم غیر یقینی رہے گا، عوام غیر ضروری سفر اور صحرائی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

 

اسی دوران دبئی اورابوظبی میں تیز بارش  ہوئی،گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ سے موسلادھار بارشوں کا  آغاز ہو ا تھا، دبئی ائیرپورٹ کے مسافروں کا متبادل ٹرانسپورٹ پلان تیار  کرلیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ  دبئی ائیرپورٹ کے مسافروں کےلیے میٹرو  آج بھی رات بھر چلے گی۔

دبئی اور ابوظبی میں تیز طوفانی بارشوں کے  باعث  تعلیمی اداروں کو 2 دن آن لائن کلاسس لینے اور خانگی دفاتر میں ورک  فرام ہوم کی ہدایت جاری کردی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button