انٹر نیشنل

مکہ مکرمہ۔ زائرین ہوٹلوں کے مصلوں میں نماز پڑھیں – وزارت حج و عمرہ

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندون کی ایک بہت بھاری تعداد مکہ مکرمہ مین موجود ہے۔ جس کی وجہ سے حرم مین گنجائش کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔  وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ مسجد الحرام میں اژدھام کو کم کرنے کے لیے اپنے ہوٹلوں کے مصلوں (نماز کے لئے مختص جگہ) میں نماز یں پڑھیں۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ جو زائرین عمرہ و زیارت کرچکے اور مسجد الحرام میں نمازیں ادا کرچکے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے زائرین کو موقع دیں۔ واضح رہے کہ مرکزی علاقے کے تمام ہوٹلوں میں مصلی ہے جو مسجد الحرام سے جڑا ہوا ہے۔ بھیڑ کے وقت ان مصلوں میں مسجد الحرام کے امام کی اقتدا میں نماز ادا کی جاتی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں غیر معمولی ازدھام پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور ضوابط کی پابندی کریں۔

 

راہداریوں میں بیٹھنے سے گزیر کریں، راستے کی رکاوٹ کا سبب نہ بنیں، غیر ضروری سامان ، بیگز وغیرہ لے کر حرم نہ جائیں اور دوسروں کے لیے آسانی پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button