امروہہ فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلی بار اسلامی کوئز کا انعقاد اور تقسیم انعامات

امروہہ ۔ نمائندہ خصوصی
امروہہ فاؤنڈیشن کی جانب سے امروہہ میں پہلی بار اسلامی کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں سنی اور شیعہ دونوں طبقوں کے افراد نے شرکت کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب امروہہ میں اس طرح کا پروگرام ہوا اور سب نے اس کی خوب ستائش کی۔پروگرام کا آغاز مولانا عمران علی طرابی کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ نعتِ پاک کا نذرانہ جناب ہمایوں حیدر امروہوی اور شیبان قادری صاحب نے پیش کیا۔ حاضرین نے امروہہ فاؤنڈیشن سے آئندہ بھی ایسے اسلامی کوئز پروگرام منعقد کرنے کی گزارش کی۔
پروگرام کی صدارت مولانا سید احسن اختر ساروش صاحب (شیعہ نائب امامِ جمعہ، امروہہ) نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی مفتی دانش قادری صاحب (مرادآباد) تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں مولانا سید رضا کاظم تقوی صاحب ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی صاحب مولانا عمران علی تورابی، مولانا رضا علی رَزن، جناب اسلم عثمانی، جناب اویس رضوی امروہوی، اور ڈاکٹر میراج حسین صاحب شامل تھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب اسلم عثمانی صاحب نے امروہہ فاؤنڈیشن کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ادارہ مسلسل عوام کی خدمت کرتا آ رہا ہے، اور ایسے پروگرامز کے ذریعے بھائی چارہ فروغ پاتا ہے۔
مولانا رضا علی رَزن صاحب نے بھی اسلامی کوئز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کی آج کے دور میں اشد ضرورت ہے۔ مولانا رضا کاظم صاحب نے فرمایا کہ قرآن اللہ کی کتاب ہے جو زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔ مہمانِ خصوصی مفتی دانش قادری صاحب نے کہا کہ اگر ہم رمضان کی طرح پورا سال قرآن کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں تو ہم کبھی رسوا نہیں ہوں گے۔ صدرِ مجلس مولانا سید احسن اختر ساروش صاحب نے کہا کہ قرآن صرف برکت کے لیے نہیں بلکہ ہر مسلمان کی زندگی کا لازمی حصہ ہونا چاہیے، اور نبی کریم (ص) نے فرمایا تھا کہ "میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ایک اللہ کی کتاب اور دوسرے میرے اہل بیت، ان دونوں کو تھامے رکھنا جانا چاہئے
تمام مہمانوں کو یادگاری مومنٹو پیش کیے گئے، اور امروہہ کی مختلف سماجی تنظیموں کو بھی ان کی خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا، جن میں: پرواز فاؤنڈیشن، امروہہ فرینڈز آف امروہہ کلب، انسانیت کا پیغام فاؤنڈیشن، ایپل کلب امروہہ شامل ہیں۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں اقبال حیدر نقوی، صدر سلمان حیدر جونیئر ہائی اسکول، ایڈووکیٹ شاہنواز حیدر نقوی، اور کامران صدیقی شامل تھے
جنہوں نے میڈیکل و آیوشمان کارڈ کے سلسلے میں کام کیا۔ کوئز مقابلہ مین جیتنے والے جونئیر اور سینئر گروپ کو انعامات سے نوازہ گیا۔ پروگرام کی نظامت شاندار انداز میں جناب مجتبیٰ امروہوی صاحب نے کی۔