جنرل نیوز

محمد سیف الدین تاج ایس سی ای آرٹی میں اسٹینٹ کوارڈینیٹرمقرر۔عزیز واقارب اور دوست احباب نے دی مبارکباد

حیدرآباد (پریس نوٹ ) جناب محمد سیف الدین تاج احمد ( ایم ایس سی – ایم ایڈ، ایم اے اردو) کا SCERT (ریاستی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت) میں بحیثیت اسٹیٹ کوآرڈینیٹر انٹرویو کی بنیاد پر ڈیپوٹیشن کی اساس پر تقرر عمل میں آیا ہے.

 

SCERT ریاست میں پرایمری تا سکنڈری تعلیم کی سطح کا اعلی ترین پالیسی ساز ادارہ ہے.. جو نصاب تعلیم، درسی کتب، اساتذہ کی تربیت، تعلیمی ٹکنالوجی اور نیے تعلیمی پروگرامس کے خد و خال طے کرتا ہے جناب محمد سیف الدین تاج کا ساینس و ریاضی کی تدریس میں کافی وسیع تجربہ ہے.انھوں نے اپنے عہدے کا جایزہ لے لیا ہے.

 

اس موقع پرارکان خاندان، دوست احباب و بہی خواہوں کے ساتھ، اساتذہ، اساتذہ یونینوں اوراردو حلقوں سے بھی مسرت کا اظہار کیا گیا. واضح رہے کہ جناب محمد سیف الدین تاج نارائین پیٹ ٹاون کے فرض شناس ایم پی ڈی ای او مرحوم محمد سلطان صاحب تاج کے فرزند اور مشہور شخصیت الحاج محمد عبدالکریم صاحب تاج مرحوم کے نبیرے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button