جرائم و حادثات

کار کنٹینر کے نیچے گھس گئی دو ہلاک۔ تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں بھیانک حادثہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اوردیگر دو زخمی ہوگئے۔

 

یہ حادثہ ضلع کے مُکنداپورم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک کار پٹرول پمپ کے قریب سڑک کے کنارے رکے ہوئے کنٹینر سے پیچھے کی طرف سے نہ صرف ٹکرا گئی بلکہ کنٹینر کے نیچے گھس گئی۔

 

حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئےگورنمنٹ ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔ مہلوکین کی شناخت 29 سالہ راجہ اور27 سالہ بھوانی کے طورپرکی گئی ہے جبکہ کار سوار دیگر دو افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ مہلوکین کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button