جرائم و حادثات

سوٹ کیس سے خاتون کی نعش دستیاب

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے متھرا میں یمنا ایکسپریس وے کے قریب ایک نوجوان خاتون کی نعش سوٹ کیس کے  اندر پولی تھین میں لپٹی ہوئی دستیاب ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خاتون کی عمر بیس سال ہوسکتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے پورے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ قاتل یا قاتلوں نے اسے کہیں اور قتل کر کے اس کی نعش ایکسپریس وے کے قریب پھینک دی ہے جہاں رات کو زیادہ ٹریفک نظر نہیں رہتی ہے۔

مزدوروں نے لاوارث سوٹ کیس کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر سوٹ کیس کو کھولا تو اس میں نعش نظر آئی۔ پولیس عہدیدار ایم  آلوک سنگھ  نے کہا کہ فورینسک کی ٹیم نے شواہد اور ممکنہ سراغ اکٹھے کر لیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مقتول خاتون کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button