کاماریڈی ضلع میں آن لائن بیٹنگ فراڈ کا اہم ملزم گرفتار، آئی فون برآمد

آن لائن بیٹنگ فراڈ کا اہم ملزم گرفتار، آئی فون برآمد
کاماریڈی (سید کوثر علی): راماریڈی پولیس اسٹیشن میں درج آن لائن بیٹنگ و گیمنگ فراڈ کیس میں پولیس نے ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ضلع ایس پی ایم. راجیش چندر، آئی پی ایس کی ہدایت پر خصوصی ٹیموں نے تکنیکی شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے انکاپلی ضلع سے تعلق رکھنے والے متیالا نائیڈو عرف رونگلی متیالو نائیڈو (36) کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم SAT Sports اور Future9.com کے نام سے آن لائن بیٹنگ و گیمنگ ویب سائٹس کے ذریعے واٹس ایپ پر لنکس بھیج کر رقم لگانے پر دوگنا منافع کا لالچ دے کر عوام سے رقم وصول کرتا تھا۔ UPI، بینک اکاؤنٹس اور QR کوڈز کے ذریعے رقم وصول کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے Apple iPhone برآمد کیا، جس میں فراڈ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد موجود ہونے کی اطلاع دی گئی۔ کیس میں ملوث دیگر ملزمان، بینک کھاتوں اور مالی لین دین کی تحقیقات جاری ہیں



