جرائم و حادثات

تلنگانہ میں نقلی دودھ کی تیاری کا پردہ فاش

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں نقلی دودھ کی تیاری کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ اسپیشل آپریشن ٹیم کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع یادادری بھونگیرمنڈل کے بی ایس تما پورمیں بھاسکر، بالا نرسیا اور راجو ملکر نقلی دودھ تیارکررہے ہیں۔ یہ ٹولی ہائیڈروجن پیراکسائیڈ میں ملک پاوڈر ملا نے کے بعد اس میں ہائیڈرو کلورین ایسیڈ شامل کرکے نقلی دودھ تیارکررہی تھی۔ ملزمین یہ دودھ معمولی فائدہ کیلئے لوگوں کو فروخت کررہے تھے جو کہ مضررساں ہے۔ پولیس نے ان تینوں کوگرفتارکرکے ان کے پاس سے 120 لیٹرنقلی لیٹردودھ اوراس کی تیاری میں شامل ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button