تلنگانہ
بی آر ایس پارٹی کو ایک اور دھکہ _ جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار بھی کانگریس میں شامل

جگتیال _ 24 ،جون ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں جگتیال اسمبلی سے بی آر ایس پارٹی کی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے آج جوبلی ہلز میں واقع چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے سنجے کمار کو کانگریس کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی بھی موجود تھے
اس طرح اب تک بی آر ایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے 5 ارکان اسمبلی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں جن میں ڈی ناگیندر، ٹی وینکٹ راو، کڈیم سری ہری ، پی سرینواس ریڈی اور ڈاکٹر سنجے کمار شامل ہیں