جرائم و حادثات

کرناٹک کے اڈوپی میں دو گینگ کے درمیان کاروں سے بھیانک لڑائی

بنگلور _ 25 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے اڈوپی ضلع میں گینگ وار کا واقعہ پیش آیا۔ اس مہینے کی 18 تاریخ کو کنجی بیٹو میں اڈوپی-منیپال قومی شاہراہ پر دو گینگ کے کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔ دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس کے بعد کچھ لوگ گاڑیوں سے باہر نکل آئے۔ حریف گینگ کے ارکان نے حملہ کیا۔

 

اس تصادم کے دوران ایک شخص کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی ۔ اس کے علاوہ کچھ اور لوگوں کو ایک اور  کار نے ٹکر مار دی

 

اس تصادم کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور   دو افراد کو گرفتار کرلیا اور پولیس نے ایک سوئفٹ کار، دو دو پہیہ کی  گاڑیاں، چاقو اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دیگر مفرور ملزمین کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب کاروں سے ٹکرانے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button