تلنگانہ

تلنگانہ۔ سیلاب میں پھنسے 10 افراد کو پولیس نے بچالیا

حیدرآباد: سیلاب کے پانی میں پھنسے تقریبا دس افرادکو پولیس ملازمین نے بچانے میں کامیابی حاصل کی جن میں شیرخوار بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناگر کرنول کے دیورکنڈہ منڈل کے جنگلاتی علاقہ میں شدید پانی کے بہاو میں تقریبا دس افراد پھنس گئے تھے

 

تاہم پولیس ملازمین نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ان افرادکو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔ڈی جی پی جیتندرنے ان ملازمین پولیس کی ستائش کی۔ایک ٹوئیٹ میں ڈی جی پی تلنگانہ جتندر نے قبائلی بھائیوں اوربہنوں کو بچانے کے لئے بے خوف مساعی کرنے ان ملازمین پولیس کی ستائش کی۔

 

واضح رہے کہ تلنگانہ میں پچھلے کچھ دنوں سے تباہ کن بارش کا سلسلہ جاری ہے اور تاحال 16 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پولیس سمیت مختلف محکموں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں مےں بچاؤ اور راحت کاری کے کام‌چاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button