ایجوکیشن

تلنگانہ انٹر سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان – لڑکیوں نے ایک بار پھر میدان مار لیا

حیدراباد : تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ ریاست بھر میں 3,98,459 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔نتائج کے مطابق فرسٹ ایئر میں 68.84 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے

 

، جبکہ سیکنڈ ایئر میں کامیابی کی شرح 49.29 فیصد رہی۔سپلیمنٹری نتائج میں بھی طالبات نے سبقت حاصل کی۔ پہلے سال میں طالبات کی کامیابی کی شرح 76.10 فیصد رہی

 

، جبکہ طلبہ کی کامیابی کی شرح 62.57 فیصد درج کی گئی۔ اسی طرح دوسرے سال میں طالبات کی کامیابی کا تناسب 52.56 فیصد اور طلبہ کا 47.45 فیصد رہا۔نتائج میں ایک بار پھر طالبات نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے تناسب میں طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ :::

متعلقہ خبریں

Back to top button