نیشنل

بگ باس 17 فاتح منور فاروقی ہاسپٹل میں شریک

ممبئی۔ بگ باس 17 کے فاتح و مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو خرابی صحت کے باعث ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ ان کے ایک دوست نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے ہاسپٹل سے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیٔر کی ہے۔

 

منور فاروقی کے قریبی دوست نتن مندھانی نے انسٹاگرام پر منور فاروقی کی تصویر شیٔر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاسپٹل کے بیڈ پر ہیں اور انہیں گلوکوز چڑھایا جا رہا ہے۔ اس فوٹو کے ساتھ کیپشن میں انھوں نے منور فاروقی کی عاجلانہ صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منور فاروقی کے دوست نے یہ نہیں لکھا کہ انہیں کس وجہ سے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے اس تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

منور فاروقی کی خرابی صحت کی اطلاع ملتے ہی ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر "گیٹ ویل سون منور” ٹرینڈ دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button