تلنگانہ

نرمل گھاٹ پر ٹراویلس بس الٹ جانے کے واقعہ میں ایک خاتون جاں بحق

عادل آباد _ 23 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نرمل ضلع کے محبوب گھاٹ پر ٹراویلس بس کے الٹ جانے کے واقعہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ جس کی شناخت 28 سالہ فرحانہ کے طور پر ہوئی ہے خاتون کا تعلق عادل آباد شہر سے بتایا گیا ہے جو اپنے شوہر اور دو لڑکیوں کے ساتھ عادل آباد سے حیدرآباد جارہی تھی

 

اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں شدید زخمی فرحانہ  کو بہتر علاج کی غرض سے حیدر آباد منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی وہ فوت ہوگئی، جبکہ مزید ایک شدید زخمی مسافر کو بہتر علاج کے لئے حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے۔متوفی لڑکی کو دو بیٹیاں بتائی جارہی ہیں،جبکہ متوفی کے شوہر فیاض کو بھی شدید چوٹیں آئیں اور کمر ٹوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں۔جبکہ باقی 25 مسافر شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں

 

۔جن کا علاج نرمل کے سرکاری اسپتال میں چل رہا ہے۔مسافروں کے مطابق ڈرائیور کی لاپرواہی حادثہ کا سبب بتایا جارہا ہے جبکہ آر ٹی اے حکام کی لاپرواہی اور مسکان ٹراویلس بس کی فٹنس درست نہ ہونے پر بھی کئی ایک شکوک وشبہات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button