مبارکباد

عادل آباد میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب کا اہتمام ۔ اردو صحافیوں کو تہنیت کی پیشکش

عادل آباد۔11/نومبر (اردو لیکس) مولانا ابوالکلام آزاد کی 136 ویں یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم تعلیم اور مینارٹی ویلفئیر ڈے تقریب کا انعقاد کانگریس پارٹی پراجا سیوا بھون عادل آباد میں کندی سرینیواس ریڈی کی ہدایت پر کانگریس اقلیتی قایدین سابق نائب صدرنشین بلدیہ ظہیر رمضانی ، محمد عبدالشکیل، خضر پاشاہ ، سید شاہد علی ، عتیق الرحمان ، عبدالکلیم، محمد رفیق ، محمد قیوم ، عظبت خان ، شوکت علی ، تقیم الدین ، عرفان خان ، گما سنتوش ،ظفر احمد،ایس نرسنگ ، بی ستیش، عظیم، عزیز ، کرما، عفان نے اردو صحافیوں صدر اردو جرنلسٹ فیڈریشن محمد شاہد احمد توکل اعتماد ضلع اسٹاف رپورٹر ، عمیم شریف اعتماد ٹاؤن رپورٹر ، خضر احمد یافعی ، محبوب خان، حمید اللہ انور، شیخ عصمت علی ، محمد اشفاق، محمد محسن ، محمد شفیع، ایم ایم بیگ، محمد معیز ،  کو ان کی خدمات پر شال پوشی کرتے ہوئے مومنٹو پیش کیا۔اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

۔اس موقع پر نایب صدرنشین بلدیہ ظہیر رمضانی ، گما سنتوش نے مخاطب کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد کی پیدائشیں اور انکی سوانح حیات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اردو صحافیوں کے خدمات کی ستایش کی کہ آج اردو کی بقاء صرف اردو صحافیوں کی بدولت ہی باقی ہے انہیں کی خدمات کے عوض آج اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی ہے

 

۔اس اجلاس سے اردو جرنلسٹ فیڈریشن کے صدر محمد شاہد احمد توکل نے کندی سرینیواس ریڈی اور تمام اقلیتی کانگریس پارٹی قائدین سے اظہار تشکر کیا کے وہ مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش اور ایجوکیشن ڈے پر تقریب منعقد کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد کو تعزیت پیش کی ہے اور صحافیوں کو تہنیت پیش کی ہم انکا ہماری فیڈریشن کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر دیگر کانگریس پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button