جنرل نیوز

جناب محمد عبدالمجید وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوش

حیدرآباد 30- نومبر ( اردو لیکس ) جناب محمدعبدالمجید ایس اے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دارالعلوم نزد کالی کمان حیدرآباد ولد جناب الحاج محمد عبدالرشید مرحوم تحصیلدار نلگنڈہ 30- نومبر 2024ء کو وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوگئے

 

موصوف کا پہلا تقرر20 دسمبر 1997ء کو گورنمنٹ پرائمری اسکول موسیٰ باؤلی پر عمل میں آیا تھا بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول دریچہ رنگ علی شاہ ‘ گورنمنٹ پرائمری اسکول پنجہ شاہ ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول الاوہ یتیماں اور گورنمنٹ بوائز پرائمری دریچہ بواہیر پر نمایاں خدمات انجام دیں

 

جناب محمد عبدالمجید کو نمایاں تعلیمی خدمات پرتلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے 2019ء میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بھی حاصل ہواہے وظیفہ پر سبکدوش ہونے پر ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ زون جناب بھومیا نائک ‘ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر جی سریدھر ‘ اساتذہ محمد خواجہ معین الدین چشتی ‘ اے سرینواس ‘ ایم مدھو سدن کے علاوہ محمد افتخار الدین ‘

 

معلمات ‘اساتذہ انجمنیں ایس ٹی یو ٹی ایس ‘ ٹی ایس ٹی یو ‘ پی آر ٹی یو ‘ ایم ٹی یو اور سوٹا قائدین نے انہیں مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button