جرائم و حادثات
لیڈی پولیس کانسٹبل کا قتل۔ حیدرآباد کے مضافات میں واردات

حیدرآباد: حیدرآبادکے مضافات میں ایک لیڈی پولیس کانسٹبل کا قتل کردیا گیا۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق ناگامنی حیات نگر پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہی تھی۔
رائے پولس سے اینڈلہ گوڑہ کی سمت جانے والی سڑک پر خاتون کا اس کے بھائی نے کار سے ٹکر دے کر گرا دینے کے بعد کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون نے سابق میں شادی کی تھی بعد ازاں اس کی علاحدگی ہوگئی اور ایک ماہ قبل اس نے کسی اور شخص سے بین طبقاتی/مذہبی شادی کی تھی۔
اس شادی پر خاتون کا بھائی ناراض تھا شبہ کیاجاتا ہے کہ اسی لئے اس نے اپنی بہن کا قتل کردیا۔