انٹر نیشنل

انڈین سوشیل ورکرز کے گروپ نے افتتاحی روز ریاض میٹرو مین سفر کیا

ریاض ۔ کے این واصف

معروف سماجی جہد کار و پرواسی بھارتیہ ایوارڈی شہاب کٹوکاڈ کی قیادت مین ایک وفد نے ریاض مٹرو کے افتتاحی روز مٹرو ریل مین سفر کیا۔ اس موقع پر ہندوستان سے آئی کانگریس لیڈر مسز بندو کرشنا بھی موجود تھیں۔

 

ریاض میٹرو کی جانب سے ہندوستانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں گلدستے پیش کئے۔ وفد نے ٹرین سروس، مٹرو کے انتظامات اور عوام کے لئے ریاض مٹرو کی جانب سے پیش کی جانے والی سہولتون کی ستائش کی۔ مسز بندو کرشنا ان دنون مختصر دورے پر ریاض آئی ہوئی ہیں۔

 

شہاب کٹوکاڈ نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ مٹرو سے سفر کرین۔ یہ کم خرچ، سہولت بخش اور سڑکون پر ٹرفک کے ہجوم بچاتا ہے۔ خصوصاُ لمبی مسافت طئے کرکے کام پر جانے والون کے لئے مٹرو سہولت بخش ہے۔ ریاض مٹرو ایک لمبے انتظار کے بعد شروع ہوئی ہے۔ اس پروجکٹ کی پلانگ 2010 مین شروع ہوئی تھی اور اس پروجکٹ کا تعمیری مرحلے کا آغاز سن 2014 میں ہوا۔ اس پروجکٹ کی تکمیل مین تاخیر کا بڑا سبب کرونا کی وباء کا پھیلنا رہی۔ مٹرو ٹریک کی مجموعی لمبائی 176 کلومیٹر ہے۔ مسافرون کے لئے کرایہ کم رکھے گئے ہیں۔

 

اکانومی کلاس کا کرایہ 4 ریال سے 140 ریال تک ہے جبکہ فرسٹ کلاس کے لئے 11ریال سے 250 ریال مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button