Uncategorizedتلنگانہ

تلنگانہ کے نلگنڈہ شہر میں واٹر ٹینک سے نوجوان کی نعش برآمد _ دس دن سے لاپتہ تھا نوجوان ؛ بلدیہ کی لاپرواہی پر عوام کی برہمی

نلگنڈہ _ 3 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ شہر میں واقع بلدیہ کے واٹر ٹینک سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔ جو 10 دن قبل اپنے مکان سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا واٹر ٹینک سے نعش برآمد ہونے کی اطلاع کے بعد اطراف کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کیونکہ اس واٹر ٹینک سے ہی اطراف کے 50 مکانات کو روزانہ پینے کا پانی سربراہ ہوتا ہے

 

تفصیلات کے مطابق دس یوم سے لاپتہ 26سالہ اے ومشی کی نعش ہنومان نگر کے مشین بھگیرتا کے پانی کے ٹینک سے پیر کو برآمد ہوئی ۔  نلگنڈہ مستقر کے بلدی حلقہ نمبر 28 کے محلہ ہنومان نگر کا مقیم 26سالہ اے ومشی 10یوم قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا تب سے اس کے عزیز واقاریب اس کی تلاش میں دن رات ایک کردئے لیکن اسکا کہیں پتہ نہی چل سکا ۔

لیکن پیر کو بلدی عملہ اسی محلے میں واقع مشین بھگیرتا کے ٹینک کی صفائی کی غرض سے ٹینک میں اترے تب انھیں ایک نعش برآمد ہوئی بعد ازیں اسکی شناخت گمشدہ 26سالہ ومشی کی حیثیت سے کی گئی عوام کی جانب سے بلدی عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے

 

کیونکہ ان کی لاپرواہی کی وجہہ سے دس یوم سے اس ٹینک کے پانی کو عوام کو استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ چند دن قبل نلگنڈہ ضلع کے ناگر جنا ساگر کے واٹر ٹینک میں مردہ بندروں کی دستیابی کے واقع کو عوام بھول بھی نہ پائے تھی کہ ایک اور واقع سامنے آگیا جس کی وجہہ عوام میں بلدی عہدیداروں کی کارکردگی پر غم وغصہ کا اظہار کیا جارہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button