انٹر نیشنل

امریکہ میں فائٹر جیٹ طیارہ غائب

نئی دہلی: امریکہ میں سینکڑوں کروڑ روپے مالیتی فائٹر جیٹ ایف 35 طیارہ غائب ہو گیا۔ ملٹری کے حکام نے فائٹر جیٹ کا پتہ بتانے کی عوام سے خواہش کی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پرواز کے دوران ناگزیر صورتحال کے بعد ساؤتھ کیرولینا کے بیوپوسٹ ایئر اسٹیشن سے امریکہ کا فائٹر جیٹ ایف 35 لاپتہ ہو گیا۔

 

 

اتوار کے دن یہ واقعہ پیش آیا۔ اس کی قیمت سینکڑوں کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس قیمتی جہاز کے غائب ہو جانے سے حکام تشویش میں ہیں عہدیداروں کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ریگولیٹری کے ساتھ مل کر اس جیٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔ غائب ہونے والے جہاز سے متعلق عوام سے تعاون کی خواہش کی گئی ہے

 

 

اور کسی بھی طرح کی اطلاعات ہونے پر مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور تنقیدیں میں بھی کی جا رہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ٹریکنگ کے آلات کہاں گئے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button