جرائم و حادثات

کرناٹک میں بھیانک حادثہ _ حیدرآباد کے 4 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 16 فروری ( اردولیکس) کرناٹک میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔  تفصیلات کے مطابق  حیدرآباد کے ونستھلی پورم سے تعلق رکھنے والے چار افراد کار  میں پکنک منانے جارہے تھے  کہ کرناٹک کے کوپلا ضلع کے بدنیکوپا کے مقام پر ایک اور گاڑی ان کی  کار سے ٹکرا گئی جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں چار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت حیدرآباد کے رہنے والے وینالا وردھنی، روپاوتی، شان مکھ اور وکرم کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button