فائنل میں آر سی بی کی فتح پر سڑکوں پر ہنگامہ – حیدرآباد اور کرنول میں پولیس کا لاٹھی چارج
آر سی بی کی جیت کا جشن ہنگامے میں بدل گیا، حیدرآباد میں پولیس کا لاٹھی چارج
حیدراباد : آئی پی ایل فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر آر سی بی کے چیمپئن بننے پر ملک بھر میں شائقین نے زبردست جشن منایا۔ حیدرآباد میں بھی بڑی تعداد میں آر سی بی کے مداح سڑکوں پر نکل آئے، تاہم جشن کے دوران بعض شائقین نے حد سے تجاوز کرتے ہوئے سکریٹریٹ کے قریب نصب بیریکیڈز گرا دیے اور شور شرابہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔
صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج کے بعد شائقین وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے اور علاقے میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا۔
اسی طرح آندھرا پردیش کے کرنول میں بھی آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ بعض نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر ایک بس کے شیشے توڑ دیے، آگ جلائی اور رقص کرتے ہوئے شور شرابہ کیا۔ بعد ازاں پولیس نے لاٹھی چارج کرکے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔



