جرائم و حادثات

تیز ہواوں کے باعث دیوار کار پر گر پڑی -2 افراد ہلاک ؛ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں دلخراش حادثہ

محبوب نگر – تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں آندھی اور تیز ہواوں کے باعث ایک کار پر  ریلنگ کی دیوار گر پڑی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے.یہ دلخراش حادثہ دیورکدرا میں پیش آیا

 

تفصیٖلات کے مطابق دیورکدرا میں  اچانک شروع ہونے والی تیز ہواوں اور ژالہ باری کے دوران ایک زیرِ تعمیر مکان کی دو منزلہ عمارت کی ریلنگ کی  دیوار تیز ہوا کے باعث گر گئی، جو قریب کھڑی بولیرو گاڑی پر آ گری۔ اس حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں موجود دو افراد پھنس گئے۔

 

اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس نے کافی مشقت کے بعد دونوں کو باہر نکالا۔ شدید زخمی حالت میں انہیں ایمبولینس کے ذریعہ ضلع ہاسپٹل منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دونوں نے دم توڑ دیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد دیورکدرا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ی

 

ہلاک ہونے والوں کی شناخت بھارت مالا روڈ پراجیکٹ کے ملازمین کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں 40 سالہ جگن ناتھ ریڈی، جو ضلع چتور کے رہنے والے تھے اور اکاؤنٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جبکہ 42 سالہ سنتوش مغربی بنگال سے تعلق رکھتے تھے اور ڈرائیور کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button