تلنگانہ

المیزان حج و عمرہ سروسز کے حجاج کرام بحفاظت وطن واپس، تین دہائیوں پر محیط خدمات کا ایک اور کامیاب باب مکمل

حیدرآباد: المیزان حج و عمرہ سروسز کے زیر اہتمام فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کا قافلہ بحفاظت حیدرآباد واپس پہنچ گیا۔جو 18مئی کو سعادت حج کے لئے روانہ ہوا تھا ادارے کے مینجنگ ڈائریکر اور سربراہ الحاج حافظ محمد فیاض علی نے بتایا کہ تمام حجاج خیریت کے ساتھ اپنے اپنے مقامات پر پہنچ چکے ہیں اور سفر حج کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

 

انہوں نے بتایا کہ دورانِ قیام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کو مختلف مقدس اور تاریخی مقامات کی زیارت کروائی گئی، جبکہ ان کی رہائش، آمد و رفت، رہنمائی اور دیگر تمام سہولیات کا خصوصی خیال رکھا گیا، جس کے باعث عازمین نے نہایت اطمینان اور روحانی سکون کے ساتھ مناسکِ حج ادا کئے۔

 

اس مرتبہ المیزان گروپ سے حج کے لئے جانے والے حجاج کو کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کے موقع پر حرم شریف میں رہنے کا موقع نصیب ہوا.اس کے علاوہ گروپ سے حج و عنرہ روانہ ہونے والے حجاج کو غلاف کعبہ کسوہ کی تیاری کے مقام کی زیارت کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے

 

حج و عمرہ کا سفر ہر مسلمان کی زندگی کا ایک یادگار اور روح پرور لمحہ ہوتا ہے، جس کے لیے نہ صرف خلوص بلکہ ایک تجربہ کار اور قابل اعتماد ادارے کی رہنمائی بھی ضروری ہوتی ہے۔ مانصاحب ٹینک، حیدرآباد میں قائم المیزان حج و عمرہ سروسز گزشتہ 32 برسوں سے اسی جذبے کے ساتھ عازمینِ حج و عمرہ کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ ادارے کے بانی و سربراہ الحاج حافظ محمد فیاض علی کی دیانت، وسیع تجربہ اور مخلصانہ خدمات نے المیزان کو عوامی اعتماد کی علامت بنا دیا ہے۔

 

گزشتہ تین دہائیوں کے دوران تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور ملک کی مختلف ریاستوں اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں خوش نصیب افراد المیزان کے ذریعے بیت اللہ شریف اور روضۂ رسول اکرم ﷺ کی حاضری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب تک 10 ہزار سے زائد حجاج کرام اور 50 ہزار سے زیادہ افراد عمرہ کی سعادت سے بہرہ ور ہو چکے ہیں، جو ادارے کی شاندار خدمات اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

 

فی الحال اس گروپ کا ایک قافلہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے جو حج کے بعد عمرہ کے لئے روانہ ہونے والا ہندوستان کا پہلا قافلہ ہے یہ قافلہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد 28جون کو وطن واپس یوگا اس کے بعد جولائی میں بھی ایک اور گروپ روانہ ہوگا

 

المیزان حج و عمرہ سروسز کی نمایاں خصوصیت اس کا منظم اور شفاف نظام ہے، جہاں ویزا کے حصول سے لے کر رہائش، سفری انتظامات، مناسکِ حج و عمرہ کی تربیت اور ہر مرحلے پر ذاتی رہنمائی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک مرتبہ المیزان کے ذریعے مقدس سفر کرنے والے عازمین خود اس ادارے کی خدمات کے سفیر بن جاتے ہیں۔

 

سال بھر مختلف اوقات میں عمرہ کے قافلے روانہ کئے جاتے ہیں، جہاں زائرین کو آرام دہ قیام، بروقت رہنمائی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ہزاروں مطمئن عازمین کا مسلسل اعتماد المیزان کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

 

دریں اثنا، المیزان حج و عمرہ سروسز کے بانی و سربراہ الحاج حافظ محمد فیاض علی کو جنوبی ایشیائی حجاج ڈویژن (MOHU) کی جانب سے بہترین حج خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ اس اعزاز پر مذہبی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

 

المیزان حج و عمرہ سروسز آج نہ صرف ایک ادارہ بلکہ لاکھوں مسلمانوں کے اعتماد، خدمت اور روحانی رہنمائی کی ایک معتبر پہچان بن چکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button