انٹر نیشنل
ریاض – نائب سفیر ہند کی “سعودی-انڈیا بزنس کونسل کے وائس چیرمین سے ملاقات

کے این واصف
سفارت خانہ ہند ریاض میں نائب سفیر ابوماتھن جارج نے نوتشکیل شدہ “سعودی انڈیا بزنس کونسل” (SIBC) کے وائس چیرمین علی ایچ الیامی سے خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے انھیں کونسل کے قیام اور اࣿن کے نائب صدر نشین مقرر کئے جانے پر مبارکباد دی۔
یہ ملاقات مملکت کے ساحلی شہر دمّام میں ہوئی۔ اس ملاقات میں فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند وپل باوا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ابو ماتھن جارج نے کونسل کے نائب صدر نشین سے اس بات کی یقین دہانی کی کہ
نوتشکیل بزنس کونسل کے ساتھ سفارت خانہ ہند ریاض کا بھرپور تعاون رہے گا جس سے بین ممالک تجارت کو فروغ ملے گا۔



