نیشنل

ہندوستان آنے والے بیرون ممالک کے مسافروں کے لئے نئی شرط – ایئر سوودھا فارم لازمی

دبئی: ہندوستانی حکومت نے دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔ اب ہندوستان روانگی سے قبل ہر مسافر کو آن لائن ہیلتھ سیلف ڈیکلریشن فارم (SDF) لازمی طور پر بھرنا ہوگا۔

 

حکومت کے مطابق یہ فیصلہ جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں پھیلنے والے ایبولا/بونڈی بوجیو وائرس کو عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی جانب سے بین الاقوامی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال قرار دینے کے بعد کیا گیا ہے۔

 

اس مقصد کے لیے ایئر سوودھا 2.0 پورٹل دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ مسافر  ہندوستان پہنچنے سے 24 گھنٹے قبل تک آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔ فارم میں گزشتہ 21 دن کی سفری تفصیلات، ایبولا سے ممکنہ رابطے اور متعلقہ علامات کی معلومات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

 

فارم جمع کرانے کے بعد اس کی ڈاؤن لوڈ شدہ کاپی ہندوستان پہنچنے پر امیگریشن یا انٹرنیشنل ٹریول ہیلتھ ڈیسک پر دکھانا کافی ہوگا، جبکہ ایرپورٹ پر الگ سے کاغذی فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

حکومت نے خبردار کیا ہے کہ فارم جمع نہ کرانے والے مسافروں کو ہندوستانی ایرپورٹ پر امیگریشن کے دوران تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ نظام پہلے کووڈ-19 کے دوران متعارف کرایا گیا تھا، جسے اب نئی عالمی صحت ایمرجنسی کے پیش نظر دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button