تلنگانہ ٹیٹ امتحان کے آج نتائج جاری ہوں گے

ٹیچر اہلیتی امتحان (ٹیٹ ) کے نتائج پیر دو پہر 2:30 بجے جاری کئے جائیں گے۔ نتائج جاری ہونے کے بعد امیدوار اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعہ آسانی سے اپنے نمبرات دیکھ سکتے ہیں
۔ امیدوار اپنے ہال ٹکٹ نمبر کی مدد سے سرکاری ویب سائٹ پر لاگ ان کر کے اپنا نتیجہ اور مارکس میوڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس بار ریاست بھر میں مجموعی طور پر 1,15,028 امیدواروں نے ٹی ای ٹی امتحان میں شرکت کی۔ امیدواروں کے لئے اہمیت کے کم از کم نمبرات اس طرح مقرر کئے گئے ہیں۔
اوسی امیدواروں کو کم از کم 60 فیصد یعنی 150 میں سے 90 نمبرات حاصل کرنا لازمی ہوگا ۔ پی سی امیدواروں کو کم ازکم 50 فیصد یعنی 75 نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔ ایس سی ، ایس ٹی اور معذور امیدواروں کے لئے کم از کم 40 فیصد یعنی 60 نمبر کافی ہوں گے۔ ٹی ای ٹی میں حاصل کئے گئے نمبرات کو آئندہ ڈی ایس سی کے تحت اساتذہ کے تقررات میں 20 فیصد و شیخ دیا جائے گا۔
اس لئے جو امید وار تدریسی ملازمت حاصل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ان کے لئے ٹی ای ٹی میں اچھے نمبر حاصل کرنا نہایت اہم ہے کیونکہ یہی نمبر مستقبل کی تقرریوں میں ان کے انتخاب کے امکانات کو مضبوط بنائیں گے۔



