’مودی راج میں جمہوریت کی یہی تصویر ہے‘کانگریس۔راہل گاندھی کو کس طرح گھسیٹ کر لے جایا گیا تصاویر اور ویڈیو جاری

نئی دہلی: کانگریس نے راہل گاندھی کو حراست میں لیے جانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک تصویر میں متعدد پولیس حکام راہل گاندھی کو اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں
جبکہ ان کے اطراف میں سکیورٹی عہدیداراور دیگر افراد موجود ہیں۔ کانگریس نے اس تصویر کے ساتھ لکھا، "مودی کے دور میں جمہوریت کچھ ایسی دکھائی دیتی ہے۔”ایک ویڈیو میں راہل گاندھی کو حراست میں لیے جانے کے بعد میڈیا نمائندے ان سے بات کرنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس موقع پر راہل گاندھی نے مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "Democracy in India happening right now” (اس وقت ہندوستان میں جمہوریت کی حقیقت آپ کے سامنے ہے)۔کانگریس کا الزام ہے کہ طلبہ کے حق میں آواز بلند کرنے پر اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ غیر جمہوری سلوک کیا جا رہا ہے۔
پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری احتجاج کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔






