نیشنل

دہلی میں پھر کشیدگی، پتھراؤ میں 2 اے سی پی اور دو انسپکٹر زخمی۔ انٹرنیٹ خدمات بند

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر کے اطراف کے علاقوں میں ایک بار پھر شدید کشیدگی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

 

پولیس نے جہاں طاقت کا استعمال کیا وہیں اچانک برہم نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤ شروع کر دیا گیا جس سے حالات ایکدم قابو سے باہر ہو گئے۔ دو اے سی پی کے ساتھ ساتھ دو پولیس انسپکٹرس بھی شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد ساتھ موجود عملے نے انہیں علاج کے لیے قریب کے ایک خانگی ہسپتال میں منتقل کیا۔

 

پتھراؤ کے بعد الرٹ ہونے والی پولیس نے اضافی نفری کو میدان میں اتار کر صورتحال کو قابو میں لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔دہلی پولیس تازہ واقعہ سے متعلق کہا کہ کناٹ پلیس میں ٹالس ٹائے مارگ کے قریب رات تقریباً 8:30 بجے کچھ افراد نے پولیس پر پتھر اور بوتلیں پھینکیں جس سے اے سی پی وویک بھگت زخمی ہو گئے۔

 

سینئر حکام انہیں آر ایم ایل ہسپتال لے گئے کچھ منٹوں تک حالات کشیدہ رہے لیکن اب امن ہے۔دہلی میں سنسد مارگ کے قریب ایک بار پھر کشیدگی کی خبر ہے۔ یہاں نوجوان دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تشدد میں دو پولیس حکام زخمی ہوئے ہیں۔

 

دہلی کے پولیس کمشنر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی دوران دارالحکومت دہلی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے سے روکنے کے لیے حکام نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ جنتر منتر کے اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

 

اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ اس وقت پورا علاقہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button