حیدرآباد میں زیادہ دودھ کیلئے جانوروں کو انجکشن دینے کا انکشاف۔ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد میں ڈیری جانوروں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والے ممنوعہ آکسی ٹوسن انجیکشن فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کرلیا۔
اوپل اسپیشل آپریشنز ٹیم نے 56 سالہ شخص کو مبینہ طور پر ممنوعہ آکسیٹوسن انجیکشن فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ انجیکشن ڈیری جانوروں میں مصنوعی طور پر دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔مکتھا گاؤں میں کی گئی کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم ایم رنگیا یادو (56 سال) کو گرفتار کر لیا۔
اس کے پاس سے پانچ شیشیاں (وائلز) ضبط کیں۔ اس معاملے کی تحقیقات پوچارم آئی ٹی کوریڈور پولیس کر رہی ہے۔حکام کے مطابق رنگیا جو واٹرکے پلانٹ کا کاروبار کرتا ہے مبینہ طور پر ممنوعہ دوا کی غیر قانونی فروخت میں ملوث تھا۔
ضبط کیے گئے انجیکشن پوچارم آئی ٹی کوریڈور پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں جو اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



