ایجوکیشن

شیخ شبیر علی نرمل ضلع ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹرس فورم کے سرپرست اعلی منتخب

 

نرمل، 22 جولائی(ایم۔اے۔وحید): نرمل ضلع کے ایل ایف ایل (LFL) ہیڈ ماسٹرس فورم کی ضلعی سطح کی تشکیل اور انتخابات چہارشنبہ کے روز ضلع مستقر کے گورنمنٹ ہائی اسکول، جمعرات پیٹ میں منعقد ہوئے۔

 

انتخابات میں شیخ شبیر علی کو فورم کا سرپرستِ اعلیٰ، کاریگم پروین کمار کو صدر اور ساما دیویندر ریڈی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔

 

اسی طرح چندرا شیکھر اور گٹو سرینواسلو کو اسوسی ایٹ صدور، گنگا چرن اور اوما کو نائب صدور جبکہ روہیداس اور جلاجا کو سکریٹریز منتخب کیا گیا۔ بھومنّا کو متفقہ طور پر خازن منتخب کیا گیا۔

 

اس موقع پر ضلع بھر کے ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹرس نے تعلیمی اور انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس کے اختتام پر متعدد قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں، جن میں ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹرس کو گزٹیڈ (Gazetted) کا درجہ دینے، اسکول کمپلیکس انچارج کی ذمہ داریاں ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹرس کے سپرد کرنے اور جی او نمبر 25 کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ شامل ہے۔

 

اجلاس کے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے جلد مثبت فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button