نیشنل

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج پر سلمان خان کا رد عمل 

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج پر سلمان خان کا رد عمل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سی جے پی کے احتجاج پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا "یہ ایک بہت ہی پرامن تحریک تھی بہت دکھ کی بات ہے کہ اس نے پرتشدد رخ اختیار کرلیا جو طلباء اور ان کے ارکان خاندان زخمی ہوئے ہیں ان کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے۔

 

پیپر لیک ایک بہت سنگین مسئلہ ہے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ ہمارے ملک کے بچے ایک بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہوئے ہیں اور ان کے والدین نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔ میں ان کے اس قدم کی سچ میں سراہنا کرتا ہوں۔ انہوں نے لگن، ایمانداری اور سخت محنت سے اپنا مستقبل بنانے اور ایک بہتر و تعلیم یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنا جوش و جذبہ دکھایا ہے۔

 

یہ تحریک یا احتجاج ہی درست طریقہ ہے اور طلباء نے اسے پرامن طریقے سے کیا۔ وہ بہت بہادر اور دلیر ہیں تعلیم کے لیے پرعزم یہ نسل بھارت کا نام روشن کرے گی۔انہوں نے مزید کہا”یہ مسئلہ طلباء اور تعلیمی نظام کے درمیان کا ہے اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔ اس کا سہرا صرف ہمارے ملک کے طلباء کو ہی ملنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ حکومت بھی ان کی مکمل حمایت کرے گی

 

اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انھو نے مزید لکھا ایک مثبت فیصلے کی امید اور دعا ہے جو لوگ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان سب پر خدا کا کرم رہے۔ تعلیم ہی اگلا ٹرینڈ اور فیشن ہونا چاہیے اور اسے ہر سال مزید مقبول اور پرکشش بننا چاہیے

 

تاکہ دوسرے ملکوں سے لوگ پڑھنے کے لیے بھارت آئیں اور بھارت ایک ایجوکیشن ہب بن جائے۔”

 

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج پر سلمان خان کا رد عمل

متعلقہ خبریں

Back to top button