نیشنل

’’دنیا جھکتی ہے، جھکانے والا چاہیے‘‘ دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر ابھیجیت دیپکے کا پہلا ردِعمل

نئی دہلی: مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا ہے اس پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔

 

ابھیجیت دیپکے نے کہا ’’دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر آپ لوگ ڈرتے نہیں ہیں اگر آپ اس حکومت کے سامنے نہیں جھکتے تو ہم کسی کا بھی استعفیٰ قبول کروا سکتے ہیں۔‘‘

 

انہوں نے مزید کہا ’’ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ جمہوریت ہے۔ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ہماری دو مزید مطالبات ہیں۔

 

ہم اتنی آسانی سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن جن بچوں نے خودکشی کی ان کے خاندانوں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ ملنا چاہیے اور یہ ضرور ملنا چاہیے۔

 

ان تمام خاندانوں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔ دوسرا 20 تاریخ کو جن پولیس ملازمین نے یہ حرکت کی ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ یاد رکھیں کاکروچ سے پنگا مت لینا۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button